چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق صدرجنرل ریٹائرڈپرویزمشرف کی خدمات کوکوئی فراموش نہیں کرسکتاہے وہ بہت جلدپاکستان آکراعلیٰ عدالتوں میں مقدمات کاسامناکریں گے ان کے خلاف آرٹیکل 6ایک سیاسی مقدمہ ہے و ہ بھی پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں کوئی بھی شخص آئین وقانون سے بالاترنہیں ہے عوام باشعورہیں وہ ہرساز ش کوبہترسمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے لئے دعا خیر دیدی ہے۔ 24جماعتوں نے آئندہ الیکشن میں اے پی ایم ایل کا ساتھ دینے کے لئے حامی بھر لی ہے ان خیالات کااظہار ضلعی صدرآل پاکستان مسلم لیگ سلطان وزیرنے دبئی میں سابق صدرپرویزمشرف سے ملاقات کے بعدچترال پہنچ کرپریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنومنتخب کابینہ کے سینئرنائب صدرممتازماہرتعلیم ریٹائرڈپرنسپل شیرولی خان اسیر، سینئرنائب امیرحسانات (المعرف شہزادہ گل)،نائب صدرقاضی اسرار،نائب صدربونی سلطان نگاہ،نائب صدرمحسن حیات،انفارمیشن سیکرٹری جی کے سریر،فنانس سیکرٹری وقاص احمدایڈوکیٹ اوردرجنوں ورکروں موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشرف کے بنائے ہوئے نامکمل لواری ٹنل کاافتتاح کرکے پانامہ کیس سے جان چھڑانے کے لئے عوامی ہمدردیاں سمیٹناچاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ