243

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے ،11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا مجاری ہے جن میں سے 11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کوملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے اور60ہزارمقامی افرادکوملازمتیں دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں