چترال (ڈیلی چترال نیوز) ضلع ناظم چترال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی سے عوام کو پشاور اور دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں جانے کی زخمت سے بچنے میں آسانی ہوگی اور موجودہ ضلعی حکومت اس بارے میں ہر دم کوشان ہے اور اس سلسلے میں وش انٹرنیشنل کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جوکہ پاترپ کی مالی معاونت سے اس ہسپتال میں پہلے ہی جدید خطوط پر برن یونٹ تعمیر مکمل کی ہے۔ پیر کے روز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں اس وقت سی۔ٹی اسکین اور ایم آر آئی کی سہولیات پر مشتمل ڈایگناسٹک سنٹر، جدید خطوط پر استوار اپریشن تھیٹر اور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کی تعمیر کی فوری