336

سڑکوں کی بحالی میں ایف ڈبلیواو کے نمایان کام سے چشم پوشی ممکن نہیں۔ عنایت اللہ اسیر

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ممتازسماجی کارکن عنایت اللہ اسیرنے ایک اخباری بیاں میں کہاکہ چترال کے حالیہ سیلاب کے نتیجے ندی نالے اورسٹرکوں کی تباہی نے متاثرین تک امدادی سامان پہنچانے اورندی نالوں کی تباہی نے کھڑی تیارفصلوں کی تباہی جسے حالات سے دوچارکردیاہے۔لہذا سڑکوں کی بحالی میں ایف ڈبلیواو کے نمایان کام سے چشم پوشی ممکن نہیں ۔مگرندی نالوں کی بروقت بحالی کے لئے صرف مقامی مصیبت زدہ افراد خودسرگرم عمل ہیں ۔مگرضلعی انتظامیہ اورمقامی این جی اوز ان نالوں کی بحال میں تاحال کی امداددینے سے قاصرہیں ۔جس کی بناپر سیلاب سے محفوظ اوربچے ہوئے زمینات پرکھڑی فصلوں کوبچاناناممکن ہوگیاہے ۔مقامی افراد صبح سے شام تک ندی نالوں کی بحالی کاکام کرتے ہیں جن کی تعداد مختلف علاقوں سے ہوتی ہے۔ضلعی انتظامیہ اورتمام این جی اوز اورفلاحی خدمات انجام دینے والے تمام تنظیمات سے پرزوراپیل ہے کہ ان اجتماعی کاموں میں مصروف افراد کوکام کے مقام پرگیارہ بجے کی چائے اوردوپہرکے کھانے کابندوبست چاول ،گھی ،اورنمک کی صورت میں فراہم کیاجائے تاکہ تمام افراد کام کودل جمعی سے کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں