272

جماعت اسلامی کی خواتین ممبرسازی مہم پانچ ستمبرسے شروع ہونگے ،مولاناجمشیداحمد

جماعت اسلامی کی خواتین ممبرسازی مہم پانچ ستمبرسے شروع ہونگے ،مولاناجمشیداحمدچترال (ڈیلی چترال نیوز) ضلعی امیرجماعت اسلامی مولاناجمشید احمدنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ جماعت اسلامی کی خواتین ممبرسازی مہم پانچ ستمبرسے شروع ہونگے کارکنان دورکعت نفل نمازپڑھکرمہم کاآغازکریں گے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ اورعلماء کی ممبرسازی مہم کی کامیابی کے بعدپانچ ستمبرسے خواتین ممبرسازی کاآغازکرے گی کارکنان مقررہ تاریخ کودورکعت نفل نمازپڑھ کراس مہم کاآغازکرینگے اس سلسلے میں پندرہ اگست 2017کوضلعی مجلس شوری ،برائے تحصیل اورمرائے مقامات کاایک مشترکہ اجلاس مقامی دفترمیں ہواتھا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی نظم کے ہدایت کے مطابق بروشراورجھنڈابنرشرکاء میں تقسیم کئے گئے شرکاء نے اس مہم میں کامیابی کے لئے اپنے عزم کااظہارکیا۔پروگرام کے مطابق باقی ممبرشپ فارم مقامات کومہیاکئے جائیں گے یونین کونسل کی سطح پرایک ہزارخواتین کوممبربنایاجائے گا اس پروگرام کی مانیٹرنگ ضلعی امیرکی ذمہ داری ہوگی ہرپندرہ دن کے بعدمہم کاجائزہ لے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں