چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) فرداد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل ڈیموکریسی کے بجائے میریٹوکریسی میں مضمر ہے جس میں سروں کو گن کر حکمران مقرر کرنے کی بجائے خالصتاً میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر حکومت کا زمام کار ان لوگوں کے ہاتھوں میں دیا جائے جو مقابلے کے امتحان کے ذریعے سب سے ذیادہ قابل ثابت ہوں جبکہ اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں رہی کہ اس ملک میں جمہوریت بری طرح ناکام ہوگئی ہے اورجمہوریت کی بنیاد پر قائم نظام میں روز بروز بہتری کی بجائے ابتری آرہی ہے۔ چترال پریس کلب میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میریٹوکریسی کے نام سے ایک نئی مجوزہ طرز حکومت کی خدوخال بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس نظام میں ملک کی سطح پر میرٹ پر حکمران چنے جائیں گے جس میں مطلوبہ اوصاف ہوں گے اور وہ اس نظام کو چلانے کی پوری