209

وفاقی وزارت داخلہ نے عید الاضحیٰ کےلئے یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات یکم ستمبر بروز جمعہ سے 4 ستمبر بروز پیر تک ہوں گی۔یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کومنائی جائے گی۔رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمٰن نے ذی الحج کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم ذی الحج بروزجمعرات 24 اگست کوہوگی اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی اس سے ایک روز قبل سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہ آنےکا اعلان کیا تھا اور حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ 31 اگست اور عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا تھا کہ یکم ذی الحج 23 اگست کو ہوگی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر کو منائی جائے گی جبکہ مناسک حج کی ادائیگی 30 اگست سے شروع ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں