243

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے بی اے ‘ بی ایس سی کےسالانہ نتائج کا اعلان ‘ طالبات بازی لے گئیں

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے بی اے ‘ بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پہلی دو پوزیشنیں طالبات کے حصہ میں آئی ہیں ‘ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر فیاض علی شاہ نے ایک تقریب کے دوران نتائج کا اعلان کیا ‘ ان کا کہنا تھا کہ امسال 22585طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 8510ًطلباء و طالبات کامیاب ہوئے اس طرح نتائج کا تناسب 38فیصد رہا‘نتائج کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج شیخ ملتون کی طالبہ یسرا جان نے 475نمبر لے کر پہلی ‘ اسی کالج کی طالبہ عروسہ سلیم نے 459نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج مردان نمبر کے طالبعلم کرامت اور ڈگری کالج تخت بھائی کے محمد سلمان نے 456نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں