279

چترال چیمبر آف کامرس اور تجار یونین چترال کے دوران ایک اجلاس منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال چیمبر آف کامرس اور تجار یونین چترال کے دوران ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور سی پیک کے متبادل روٹ کی چترال سے گزرنے کے نتیجے میں علاقے کی تجارتی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل نے اپنے اپنے دورے اداروں کی نمائندگی کی جبکہ اتالیق حیدر علی شاہ اور سمیڈا کے سینئر اہلکار فضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سرتاج احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ چترال کی تاجر برادری کو 2018ء اور اس سے آگے حالات پر نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری کرنی چاہئے تاکہ وہ مقابلے کی دوڑ میں دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب تجارت کو سائنسی بنیادوں پر استوارکرنے اور جدید خطوط پر ایستادہ کرنے کی ضرورت ہے جس میں چترال چیمبر آف کامرس ہر ممکن امداداور رہنمائی فراہم کرے گی۔ سمیڈا کے اہلکار فضل نے اپنے ادارے کی طرف سے چترال کی تاجر برادری کے ساتھ معاونت پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں