چترال ( نمایندہ ایکسپریس )جماعت الدعوۃ چترال نے جمعہ کے روزامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرشدید رد عمل کا اظہار کیا ۔اور پی آئی اے چوک چترال میں احتجاجی جلسہ منعقدکیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عمرقریشی ،عمران اورقاری نسیم کہاکہ امریکی دھمکی کاپاکستان کوبھرپورجواب دیناہوگا۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑکرکم وبیش ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کسی طور قبول نہیں۔