227

مردم شماری کے اعدادوشمار ‘ ملک میں خواتین کی تعداد 10کروڑ 13لاکھ ہوگئی

ملک میں انیس سال کے وقفے کے بعد ہونے والے مردم شماری کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق انیس سال میں 2.40فیصد سالانہ کے حساب سے آبادی میں ستاون فیصد اضافہ ہوا ‘ مردم شماری کے مطابق ملک میں خواتین کی دس کروڑ تیرہ لاکھ اور مردوں کی تعداد دس کروڑ 64لاکھ ہو گئی ہے جبکہ خواجہ سراؤں کی تعداد دس ہزار چارسو بتائی گئی ہے‘ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب کی آبادی گیارہ کروڑ ‘ سندھ کی آبادی چار کروڑ اسی لاکھ ‘ خیبر پختونخوا کی تین کروڑ پانچ لاکھ ‘ بلوچستان کی ایک کروڑ تیس لاکھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی بیس لاکھ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں