435

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلع چترال کے سیلاب متاثرین میں 10لاکھ مالیت کی 30گھرانوں میں جستی چھتیں تقسیم

DSC02928چترال( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز)جماعۃ الدعوۃ کے رفاحی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلع چترال کے سیلاب متاثرین میں 10لاکھ مالیت کی 30گھرانوں میں جستی چھتیں تقسیم کی گئی۔ اسی طرح متاثرین میں خشک راش، مردانہ وزنانہ سوٹ، جائے نماز ودیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئیں۔امدادی سامان فیاض احمد مسؤل جماعۃ الدعوۃضلع فیصل آباد نے تقسیم کیا۔اس موقع پر ابو ہارون زونل مسؤل دیر زون، ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ انچارج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ضلع فیصل آباد، قاری ہدایت الرحمن مقامی عالم دین بمبو ریت ، چترال ، قاری رحمت اللہ ضلعی مسؤل چترال و دیگر بھی موجود تھے۔ امدادی سامان فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آباد کی طرف سے تقسیم کیا گیا۔ امدادی سامان تقسیم کرنے سے پہلے دور دراز علاقوں کا سروے کرنے کے بعد مستحق افراد کی رجسٹریشن کی گئی اور بعد از سامان تقسیم کیاگیا۔ اس موقع پر فیاض احمد نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع چترال کے دور دراز علاقوں بمبوریت، گرم چشمہ، ریشن، ملکو، ایون اور دیگر علاقوں میں متاثرین بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ۔ فلاح انسانیت پہلے دن سے ہی سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے اور انکی مکمل بحالی تک فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ان کے ساتھ تعاون کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں