240

گندم کا بحران حکومت نے خود پیدا کیا،کلثوم مہدی

گلگت /پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی رہنماء کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ حکومتی نمائندوں کی پریس کانفرنس الفاظ کے ہیرا پھیری کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ گندم کا بحران حکومت نے خود پیدا کیا اور نیٹکو سے ٹھیکہ اٹھا کر نیٹکو کو دیوالیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔حفیظ الرحمن کا حکومت میں آنے سے قبل زریعہ آمدن کا سلسلہ نیٹکو پہ انحصار تھا اب بھی حفیظ الرحمن کے بھا ئی نیٹکو سے مستفید ہو رہے ہیں اور نیٹکو میں ٹرانسپورٹیشن کا کو ئی ایشو نہیں حکومت صرف کمیشن کے لیئے نیٹکو سے ٹھیکہ اٹھا کر کسی اور کو دیا ہے اور ٹھیکہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیٹکو کے ساتھ پندرہ سو سے ذائد غریب ملازمین کا مستقبل وابسطہ ہے اور حکومت نیٹکو کو دیوالیہ بنا کر ان ملازمین کو بے روزگار بنانا چا ہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے قریبی ساتھیوں کا نوازنے اور رشتہ داروں کو نوازنے کا سلسلہ بیڈ گورننس کی بد ترین علامت ہے ۔ ماضی میں اس قسم کی بیڈ گورننس کی مثال نہیں ملتی ہے حکومت صرف اخباری بیانات میں مسائلحل کر تے ہو ئے نظر آتی ہے عملی سطح پہ کو ئی بھی مسئلہ حل ہو تے ہو ئے نظر نہیں آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کے رابطہ سڑکوں کے پیچ ورکنگ اور میٹلنگ پہ اس لیئے زور دیا جارہا ہے کہ اس میں حکومت کا کمیشن کا مسئلہ ہے اس لیئے بغیر پلاننگ کے سڑکوں کے پیچ ورکنگ کا کام ہو رہا ہے اور ناقص کام ہو رہا ہے کو ئی پلاننگ نہیں ہے ایک یا دو ماہ بعد پھر روڈ اکھڑ جا ئے گا اور یہ لوگ پھر پیچ ورکنگ کے نام پہ کڑوڑوں ہڑپ کرینگے ۔انہوں نے کہا عوام مو جودہ حکومت کے بیڈ گوننس سے تنگ آچکی ہے اور پکستان پیپلز پارٹی ہی عوامی مسائل حل کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں