195

مریم نواز کا لندن نہ جانے اور این اے120کی بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن نہ جانے اور این اے120کی بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور میاں نوازشر یف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ’آنیوالا وقت بھی نوازشر یف کی قیادت میں (ن) لیگ کا ہی ہوگا سیاسی مخالفین کومایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘کارکنوں سے خودملاقاتیں کر وں گی اور انکے تمام مسائلکو حل کر کے ثابت کر یں گے ہم عوام کے خادم ہیں‘الیکشن مہم کے دوران خود گھر گھر جائوں گی ۔ وہ اتوار کے روز (ن) لیگ کے مر کزی سیکرٹر یٹ ماڈل ٹائون میں این اے120کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھیں جبکہ اس موقعہ پر سینیٹر پرویز رشید ‘وفاقی وزیر ملک پرویز ‘خواجہ احمد حسان ‘صوبائی وزیر بلال یاسین ‘رکن اسمبلی ماجد ظہور سمیت دیگر (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی صوبائی وزرراء اور کارکنان بھی موجود تھے مر یم نوازشر یف نے جب کہا کہ وہ لندن نہیں جا رہی بلکہ انتخابی مہم چلائے گی تواس پر کارکنان نے پر جوش ہو کر انکے حق میں بھر پور نعرے بازی کی جبکہ اپنے خطاب میں مر یم نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی کی سیاست کی ہے اور اگر کوئی سمجھتا ہے وہ (ن) لیگ اور میاں نوازشر یف کو ایسا کر نے سے روک لے گا تویہ اسکی بھول ہوگی ہم ملک اور قوم خدمت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہے ہیں اور لاہور کے ضمنی انتخاب میں بھی بیگم کلثوم نوازشر یف ہی کامیاب ہونگیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں