271

عید الاضحی کی تیاریاں تیز، گھر گھر جانوروں کی آمد شروغ

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ سے ) ضلع چترال کی سڑکوں پر عید الاضحی کی آمد کے منظر دکھانے نظر آنے لگے ہیں ۔ جگہ جگہ جانور گائے، بکری، دنبے جگالی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ ان جانوروں کو دیکھنے کا شوق بھی کسی دیوانگی سے کم نہیں ۔ بچے تو بچے نوجوان بھی صبح سے شام تک موٹر سائیکل دوڑاتے کبھی ایک جگہ تو کبھی دوسری جگہ جانوروں کو دیکھنے ، ان کی صفائی کرنے ، ان کا چارہ لانے یہاں تک کہ قیمتوں کا جائزہ لینے تک جاتے نظر آتے ہیں ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لائیو سٹاک کے چیرمین کامران خلیل کا کہنا ہے کہ رواں سال عید الاضحی کے حوالے سے ہونے والی معاشی سرگرمیوں سے تقریباََ300بلین روپے کی آمدنی ہوگی جبکہ ملک بھر میں اس سال 80لاکھ جانور ذبح کئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں