320

چترال کا بچہ بچہ امریکی دھمکیوں کے خلاف اْٹھ کھڑا ہواہے؍مقریرین کاخطاب

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال پیرکے روزجماعت الدعوۃ اوردیگرسیاسی وذہبی جماعتوں نے PIAچوک چترال میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاکستان کے بارے میں حالیہ بیان کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا۔اس موقع پر مولانااسرارالدین الہلال،سابق ایم این اے مولاناعبدالاکبرچترالی،جماعت الدعوۃ کے مرکزی رکن ابوہارون،قاری سلامت اللہ،ڈسٹرکٹ نائب ناظم چترال مولاناعبدالشکور،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرعیدالحسین،ممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی عشرت مولاناانعام الحق،مولاناحسین احمد،مولاناعمرقریشی اوردیگرنے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ امریکی دھمکیوں کے خلاف اْٹھ کھڑا ہواہے اور شہر شہر احتجاج اور ریلیاں نکال کر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک پیغام دیا جا رہا ہے کہ امریکی دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں ۔ چترال میں امریکی دھمکیوں کے خلاف جماعت الدعوۃ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے امریکا مخالف نعرے لگائے اور ٹرمپ کی تصویر بھی جلا دی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، پاک فوج نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، چترال کے عوام فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاکستان کے بارے میں حالیہ بیان ہماری سلامتی پر سوالیہ نشان ہے پاکستان کی طرف میلی نظر ڈالنے والوں کی آنکھیں پھوڑ ڈالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں