196

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردی

تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ میں سیاسی جھٹکا لگا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔انہوں نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ضیا اللہ آفریدی کہتے ہیں کہ آصف زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی، این ایف سی ایوارڈ دیا اور سب سے بڑھ کر صوبوں کو خودمختاری دی، پی ٹی آئی سے اور بھی لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔ضیا اللہ آفریدی نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر اصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدرہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی اور برہمن تنگی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ضیااللہ آفریدی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پختون عوام کو شناخت دی،این ایف سی ایوارڈ دیا اور سب سے بڑھ کر صوبوں کو خودمختاری دی۔انہوں نےکہا کہ آصف علی زرداری کے وژن سے ملک ترقی کرے گا اور تحریک انصاف سے مزید افراد بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔اس موقع پر سابق صدر نے ضیااللہ آفریدی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کو منظم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں