تازہ ترین
Home >> تازہ ترین >> جائنٹ سیکرٹری اے این پی خدیجہ سردار نے صوبائی اسمبلی کی خصوصی نشست کے لئے درخواست پارٹی قیادت کے ساتھ جمع کرادی
Qashqar Lab

جائنٹ سیکرٹری اے این پی خدیجہ سردار نے صوبائی اسمبلی کی خصوصی نشست کے لئے درخواست پارٹی قیادت کے ساتھ جمع کرادی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) اے این پی ملاکنڈ ڈویژن کے جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار نے جنرل الیکشن 2018ء کے لئے صوبائی اسمبلی کی خصوصی نشست کے لئے درخواست پارٹی قیادت کے ساتھ جمع کرادی۔ منگل کے روز مقامی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی خصوصی نشست کے لئے ان کی نامزدگی گزشتہ الیکشن میں بھی ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں اے این پی کلین سویپ کرے گی اور ایم پی اے منتخب ہونے کی صورت میں وہ چترال کی ترقی کے لئے بالعمو م اور خواتین کی ترقی کے لئے بالخصوص سر توڑ کوشش کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں اور لوگ اب اے این پی کے زریں دور کو یاد کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!