194

ریشن پاورہاو س پرفوری کام شروع نہیں کیا،سب ڈویژن مستوج کے عوام میدان میںآئیں گے/کونسلراعظم خان

چترال(نامہ نگار)جنرل کونسلرنشکواعظم خا ن نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم عوام سب ڈویژن مستوج اورعوام یوسی تریچ صوبائی حکومت پی ڈی ای اواورشیڈومحکمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ عرصہ دوسال سے ریشن پاورہاوس کی سیلاب کی زدمیںآکرخراب اورمہندم ہونے سے لے کراب تک حکومت وقت نے کوئی قابل ذکرقدم نہیں اُٹھایاہے تاہم امن کیلئے بعدمیں فنڈجاری کی جاچکی ہیں اہلیان تحصیل مستوج اس بجلی کے لئے فنڈنکالنے پرصوبائی اسمبلی کے ممبربی بی فوزیہ کے مشکورہیں اورمشینری پشاورپہنچ چکی ہیں لیکن اس دوران چندجنریڑحکومت نے فراہم کی ہے لیکن وہ محددوعلاقے تک محیط ہوسکتی ہیں جبکہ اکثرعوام کواس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگالہذاہم عوام سب ڈویژن مستوج صوبائی حکومت پی ای ڈی اواورخاص کرمحکمہ شیڈوسے اپیل کرتے ہیں کہ فی الفورکام شروع کروائیں اگرچنددنوں کے اندرکام شروع نہ کیاگیاتوہم عوام سب ڈویژن مستوج میدان میںآئیں گے اوراحتجاجی جلسے جلوس کریں گے ا سلئے ہم چترال کے انتظامیہ اورصوبائی حکومت سے درخواست کرتے کہ انہوں نے فنڈتومہیاکیاہے اگرساتھ کام میں بھی تیزی لائے توعوام حکومت ضلعی انتظامیہ اورشیڈومحکمہ کاشکرگزارہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں