418

۔بی ایس سی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کے طالبات چھاگئے۔

دیر بالا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام سیشن 2017کے نتائج کا اعلان کردیا۔بی ایس سی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کے طالبات چھاگئے۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی اور بی کام امتحانات برائے2017کے نتائج کا اعلان کرادیاہے۔اعلامیے کے مطابق بی اے، بی ایس سی کے امتحانات میں مجموعی طور پر14999امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے کل3776امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 33فیصد رہا۔جبکہ بی کام کے امتحانات میں مجموعی طور پر 355اُمیدوراوں نے حصہ لیا جن میں سے کل 69اُمیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 20 فیصد رہا تفصیلات کیمطابق بی اے،بی ایس سی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کے طالبات نے ساری پوزیشنیں اپنے نام کیں مذکورہ کالج کی طالبہ مکریمہ بشیر دختربشیر احمد نے رول نمبر9713کے تحت کل 1000میں سے 449نمبر لیکر پہلی ،زیبا سلطان دختر سلطان ارب خان نے رول نمبر9747کے تحت 448نمبر لیکر دوسری اوراسی کالج کی طالبہ مدیحہ صباح دخترمحمد رفیق نے رول نمبر 9759کے تحت 441نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی.جبکہ بی کام میں جی سی ایم ایس چترال کے عثمان اللہ ولد محمد رشید نے رول نمبر 322کے تحت 1114نمبرز لیکر پہلی پوزیشن ، چیمبر کالج آف کامرس چترال کے عرفان علی ولد زر محمد نے رول نمبر 378کے تحت 990 نمبرز لیکردوسری پوزیشن اور جی سی ایم ایس واڑی کے عدنان خان ولد حفیظ الرحمان نے رول نمبر 256کے تحت 987نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس حوالے سے شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے امتحانات سکشن میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں وائس چانسلر بادشاہ حسین ،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد علی ،ڈایریکٹر فنانس محمد ادریس کے علاوہ فیکلٹی ممبرز اور ایڈمنسٹریشن سٹاف نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد علی نے امتحانات کے نتایج کا اعلان کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پورے سٹاف نے انتہائی محنت اور لگن کا مظاہرہ کرکے ریکارڈ 23دن کے قلیل وقت میں سارا عمل مکمل کیا میں سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔وائس چانسلر بادشاہ حسین نے تمام کامیاب طلباء وطالبات کو مبارکباد دی ۔انہوں نے کنٹرولر امتحانات اور پورے سٹاف کے کام کو سراہتے ہوئے قلیل عرصہ میں نتایج کے اعلان پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں