بونی (ذکرمحمدزخمیؔ )بونی کے نوجوان سماجی خدمتگار اور یوتھ کونسلر بونی سیعد ولی خان گلگت پولیس اور عوام کے بہترین تعاون کو سراہتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ کہ سالانہ کئی لوگ چترال سے سیر و تفریح کے واسطے گلگت کا رخ کرتے ہیں ان کے سامنے شندور ٹاپ سے خنجراب تک طویل سفر ہوتاہے ۔جو مقامی پولیس ،انتظامیہ اور عوام کی بہترین تعاون کی وجہ سے خوشگوار اور یادگار سفر ثابت ہوتی ہے ۔اپ کا کہنا ہے کہ ہم جب بھی شندور ٹاپ سے نیچے گلگت کے احاطے میں داخل ہوتے ہیں تو اپنے اپ کو کسی اجنبی ماحول میں پانے کے بجائے اپنائیت کی دنیا میں پاتے ہیں تو چترال اور گلگت کے درمیان ایک واضح فرق محسوس کرتے ہیں کہ وہاں کے پولیس،انتظامیہ اور عوام اپنے علاقے کے ساتھ محبت میں سب کچھ شائستگی،نرمی اور خندہ پیشانی سے طے کرتے ہیں۔ان کے ہاں ان کے علاقے کی محبت سب کچھ ہے ۔ جس پوسٹ اور جس چوکی سے گزرنا ہو وہاں ڈیوٹی والے سے بڑھ کر ایک ٹور گائیڈ موجود ہوتا ہے۔ اسے اپنے علاقے کے بارے وافر معلومات کا ذخیرہ ہو تاہے گویا وہ پولیس نہیں ایک تاریخ دان اور ٹورسٹ گائیڈ ہے ۔ ان کی موجودگی میں سیا ح اپنے اپ کو بیگانہ اور اجنبی محسوس نہیں کرتے ۔ان کے