Site icon Daily Chitral

چترال پولیس نے نوعمرموٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 41 موٹر سائیکلوں کو اپنی تحویل میں لیا

چترال / چترال پولیس نے عید کے روزحادثات کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات اُٹھا کر نوعمر سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 41 موٹر سائیکلوں کو اپنی تحویل میں لیا ۔ جن میں سے چار سواروں کے خلاف تیز رفتاری کی باعث مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق عید کے موقع پر نوعمر سوار موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلا کر حادثات کا شکار ہوتے ہیں ۔ اور اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے کے علاوہ دوسروں کیلئے بھی مصیبت کھڑی کرتے ہیں ۔ اسلئے ان حادثات کی روک تھام کیلئے پولیس ہر ممکن کو شش کر رہی ہے ۔ پولیس تھانہ چترال نے بتایا ۔ کہ ڈی پی او چترال کی ہدایات کے مطابق نوعمر موٹر سائکل سواروں کے والدین کوتھانے بلا کر اُنہیں تنبیہ کی گئی ہے ۔ کہ وہ موٹر سائیکل بچوں کو دینے سے اجتناب کریں ۔ تاکہ بچوں کی جان بھی محفوظ رہیں ۔ اور گھر والوں کو بھی کسی مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ پولیس کے مطابق ہدایات کے بعد موٹر سائیکل والدین کو واپس کر دیے گئے ہیں ۔

Exit mobile version