448

وادی تورکہوکے نواحی گاؤں پریچ ریچ میں مبینہ طورپرزہریلی خوارک کھانے سے ایک بچہ جان بحق جبکہ 3کی حالت غیر

چترال(ڈیلی چترال نیوز)وادی تورکہوکے نواحی گاؤں پریچ ریچ میں مبینہ طورپرزہریلی خوارک کھانے سے ایک بچہ جان بحق جبکہ 3کی حالت غیرہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق چترال شہرسے تقریبا145کلومیٹردوروادی تورکہوکے گاؤں پریچ ریچ میں گذشتہ روزایک ہی خا ندان کے 4افرادزہریلی خوارک کھانے سے ایک بچہ جان بحق اور 3کوتشویش ناک حالت میں طبی امدادکیلئے آرایچ سی شاگرام تورکہوہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں متاثرہ افرادکودسیتاب سہولیات کے ذریعے طبی امداد دی جارہی ہے ۔ہسپتال انتظامیہ اورتورکہوپولیس کاکہناہے بچوں کوطبی امداددی جارہی ہے بے ہوش ہونے والے بچوں میں اکبرعلی خان،سیف علی خان اورنویدعلی خان ولدزبردست خان سکنہ پریچ شامل ہے جبکہ ساجدعلی خان ولدزبردست خان گھرمیں دم توڑ دی۔ڈی ایچ او چترال ڈاکٹراسراراللہ نے ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ واقعے کااطلاع ملتے ہی آرایچ سی شاگرام کے تمام اسٹاف کوسختی سے ہدایت کی مریضوں کوتسلی بخش طبی امداددی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی ڈی ایچ او چترال ڈاکٹرفیاض رومی اورڈاکٹرنصرت علی خالد کوحالت کاجائزہ لینے کے لئے آرایچ سی شاگرام بھیجاگیا جہاں انہوں نے موقع پر پہنچ کرزیرعلاج بچوں کے تمام سہولیات کوتسلی بخش قراردی۔اورمتعلقہ ڈاکٹرکے رپورٹ کے مطابق بھی زہریلی خوراک کھانے سے واقعہ پیش آیاہے۔اورزیرعلاج تینوں بچوں کی حالت اب خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں