192

برمی مسلمانوں کے قتل عام پر خیبر پختونخوا بارکونسل کی مذمتی ہڑتال کا اعلان

پشاور(پریس ریلیز) خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد سریر خان ایڈوکیٹ نے برما میں انسانیت سوز مظالم پر عالمی ضمیر کی خاموشی افسوس ناک اور بد ترین دہشت گردی قرار دیا ۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانو ں پر مظالم کا نوٹس لیا جائے اور اقوام متحدہ اور OICجلد از جلداجلاس بلائے اور برمی مسلمانوں کے ساتھ اس ظلم کو فی الفور روکا جائے ۔اور حکومت پاکستان سے بھی پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ برمی مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور قتل عام کی صورت حال عالمی سطح پر اُجاگر کرے اور مظلوموں کی ہر ممکن مددکرے۔
اس سلسلے میں خیبر پختونخوابارکونسل کے وائس چیئرمین نے کل مورخہ07-09-2017کو پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلا ن کیا اور تنبہ دی کہ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوگا۔ اور تمام صدور صاحبان سے استدعا کی ہے کہ وہ ہرٹال کو یقینی بنائے اور اس سلسلے میں احتجاجی اور مذمتی اجلاس بلائے اور قراردوں کے ذریعے بارکونسل کو آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں