217

نمائشی منصوبوں کے بجائے غربت میں کمی خیبرپختونخوا میں ہماری ترجیح تھی،عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ شماریات بیورو کے خلاف 2013ءسے 2015ءتک خیبرپختونخواہ میں غربت میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ عوامی بہبود کیلیےان کی منصوبہ بندی کامیاب رہی اور اسی وجہ سے غربت مٹانے میں بھی کامیابی ملی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نمائشی منصوبوں کے بجائے غربت میں کمی خیبرپختونخوا میں ہماری ترجیح تھی اور عوامی بہبود کیلیے ہماری منصوبہ بندی کامیاب رہی جس کے باعث غربت مٹانے میں کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ کئی اقدامات کے باعث خیبرپختونخوا سے غربت مٹانے میں کامیاب ہوئے جن میں پن بجلی گھروں اوربلین ٹری منصوبے بھی شامل ہیں کیونکہ ان منصوبوں سے عوام پر روزگار کے دروازے کھلے۔ان کا کہنا تھا کہ قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پرنوکریوں سے خیبرپختونخواہ میں روزگارکے مساوی مواقع پیدا ہوئے جبکہ سیاست سے پاک پیشہ ورپولیس کے باعث تحفظ کا احساس پیدا ہوا اور سرمایہ کاری بڑھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترسرکاری تعلیمی ادارے، صحت کے اصلاحی نظام اور صحت کارڈ بھی کافی مدد ملی اور غریبوں کی داد رسی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں