234

برما کے حالات کے تناظر میں دوبئی میں ہونے والا ثقافتی شو نہ کرنے کا فیصلہ

دوبئی (نامہ نگار)عید کے موقع پر دوبئی میں ہونے والی چترال کلچرل شو منسوخ کر دیا گیا۔ دوبئی میں ہر سال عید کے موقع پر چترال کلچرل شو کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔اب تک چترال کے جن معروف فنکاروں نے دوبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں منصور علی شباب ، آفتاب عالم آفتاب، انصار الہی،محسن حیات ،ولی،منور شاہ اور جاوید اختر قابل ذکر ہیں۔اس دفعہ نئے فنکاروں کو دوبئی بلانے کا پروگرام تھا لیکن برما میں مسلمانوں کے ہونے والے مظالم کی وجہ سے یہ پروگرام معطل کیا گیا۔اس سلسلے میں OCWAکے سینئر نائب صدرحاجی محمد ظفر اور نظار ولی شاہ نے مشترکہ بیان جاری کیاہے کہ ان کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اس لئے ہم اس سال عید سادگی سے منانے کا پروگرام کیا ہے۔اور ساتھ ہی تمام مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اس مظالم کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائیں بلکہ عملی اقدام بھی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں