Site icon Daily Chitral

خواتین کو ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں مردوں کے برابر کردار ادا کرنے کے قابل بنا ئیں گے، وزیراعلیٰ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوابی کے بعد وومن یونیورسٹی مردان کے بھی جلد آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں اور خصوصاً خواتین کی تعلیم کے فروغ کے اقدامات خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ خواتین کی موجودہ سماجی اور تعلیمی حیثیت کو مستحکم کرکے انہیں ملک کی سماجی اور معاشی ترقی میں مردوں کے برابر کردار ادا کرنے کے قابل بنا یا جا سکے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں پہلی جدید ٹیکنکل یونیورسٹی بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اعلیٰ معیاری تعلیم سمیت مختلف اقدامات سے خواتین کو اس حد تک فعال اور خود مختار بنایا جا رہا ہے کہ وہ قومی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا اہم کردار اداکرسکیں وہ جمعرات کے روز شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے تقریب کا انعقاد ملک کی نو وومن یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی، تحقیقی، انتظامی اور تربیتی شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کیلئے کیا گیا تھا تقریب سے صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن و اطلاعات مشتاق احمد غنی اور شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے منصوبہ بندی وترقیات میاں خلیق الرحمن، رکن صوبائی اسمبلی محمود جان، معاہدے میں شریک خواتین یونیورسٹیوں کی وائس چانسلروں، فیکلٹی ارکان اور طالبات نے تقریب میں شرکت کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خواتین کی یونیورسٹیوں کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس اشتراک سے تعلیم، تحقیق ، تربیت، تعلیمی منصوبوں،یونیورسٹیوں کیلئے مطلوبہ وسائل کے حصول اور ایک دوسرے کے تجربات اور دیگر سرگرمیوں سے استفادہ میں مدد ملے گی اُنہوں نے اقوام کی ذہنی و جسمانی تربیت و ترقی میں مردوں کی نسبت خواتین کے کردار کو زیادہ اہم اور موثر قرار دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت معاشرے کو زیادہ جمہوری ، انصاف پسند، پرامن اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے صنفی مساوات کی قائل ہے اُنہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی کثیر تعداد باصلاحیت ، مخلص اور محنتی ہے لیکن بدقسمتی سے وہ مثبت سمت میں آگے بڑھنے کیلئے مناسب رہنمائی سے محروم تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں نوجوانوں اور خصوصاً خواتین کوبھر پور رہنمائی فراہم کی ہے جس کی بدولت آج پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت کے حامیوں کی غالب اکثریت ملک کے نوجوانوں اور خواتین پر مشتمل ہے کیونکہ نوجوان اس حقیقت پر یقین رکھتے ہیں کہ ایک اچھی اور مخلص قیادت ہی ملک میں تبدیلی لاکر نئے پاکستان کیلئے راہ ہموار کرسکتی ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کیلئے اکیڈمک بلاک و آڈیٹوریم کی تعمیر، طالبات کو سپورٹس کی تمام سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے منصوبے اور چارسدہ روڈ سے یونیورسٹی کو ملانے والے لڑمہ روڈ کی تعمیر نو کے اعلان کے علاوہ یونیورسٹی کو سوئی گیس کی فراہمی میں مدد دینے کا یقین دلایا وزیراعلیٰ نے بعدازاں یونیورسٹی کی نو تعمیر شدہ رہائشی کالونی کا افتتاح بھی کیا۔

Exit mobile version