125

چترال میں پولو جیسے عظیم کھیل کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے؍ عبد الولی ایڈوکیٹ

چترال ( محکم الدین ایونی ) چترال گول کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ سپورٹس فیسٹول چترال میں شروع ہوا ۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب ضلع کونسل ہال چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں ممتاز قانون دان عبد الولی ایڈوکیٹ مہمان خصوصی تھے ۔ جبکہ ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نیشنل پارک ارشاد احمد ، ایسو سی ایشن کے چیر مین عالم زیب ایڈوکیٹ ، پولو کوچ صوبیدار محمد آیاز ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ریاض احمد دیوان بیگی اور سنئیر پولو پلئیر ریٹائرڈ صوبیدار میجر ظفر علی شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں کھلاڑی اور شائقین موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیر مین چترال گول کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ کنزر ویشن ایسوسی ایشن عالمزیب ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد ماحول کی اہمیت اور اُس کے تحفظ کے بارے میں آگہی پھیلانا اور قدرتی وسائل کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کنزرویشن میں یوتھ کا بہت بڑا کردار ہے ۔ اسلئے یوتھ کیلئے کئی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ عالمزیب نے کہا ۔ یہ تین روزہ سپورٹس فیسٹول دوسری بار منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں گیارہ وی سی سیز کے مجموعی طور پر7پولو ٹیمیں ، 11فٹبال ،11کرکٹ اور انڈور گئمز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ جبکہ رسہ کشی کی 8ٹیمیں بھی اس میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولو چترال کا قدیم اور معروف کھیل ہے ۔ جسے زندہ رکھنا اور اُس کو فروغ دینا اُن کی ترجیحات میں شامل ہے اس طر ح اور روایتی کھیلوں کا تحفظ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کھیل امن اور محبت کے پیغامات بانٹے ہیں ۔ اور چترال کا مثالی امن ان ہی وجہ سے زندہ ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عبد الولی ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ چترال میں پولو جیسے عظیم کھیل کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ یہ صرف کھلاڑیوں ہی کا نہیں بلکہ ہزاروں تماشائیوں کا مشتر کہ کھیل ہے ۔ جسے چترال کے لوگ اپنی جان سے بھی عزیز رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال شہر میں چند ایسے خاندان ہیں ۔ جن کی وجہ سے یہ کھیل زندہ ہے ۔ آج کے دور میں پولو کیلئے گھوڑا پالنا انتہائی مشکل کام ہے ۔ لیکن اپنی ثقافت سے محبت نے اس کھیل کو زندہ رکھنے میں بہت مدد دی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولو کے مستقل ترویج و تحفظ کیلئے خطیر فنڈ کی ضرورت ہے ۔ اور اس کیلئے موجودہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں قائد تحریک انساف عمران کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ بعد آزان پولو گراؤنڈ میں پہلے پو لو میچ کا افتتاح کیا گیا ۔ جو کہ تین دن تک جاری رہے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email