چترال (یلی چترال نیوز)آغا خان یونیورسٹی کراچی کے کمیونٹی ہیلتھ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر کوثر سعید خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم یا مارجینلائزڈطبقے کی رسائی علاج معالجے کی سہولیات تک پہنچانا حکومت وقت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں اور سماجی رضاکاروں کی ذمہ داری بنتی ہے اور آغاخان ہیلتھ سروس نے اس طرف خصوصی توجہ دی ہے جوکہ قابل قدر کاوش ہے۔ آغاخان یونیورسٹی اور اے کے ایچ ایس پی کی مشترکہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشرے کاوہ طبقہ جوعدم رسائی ،ناموافق حالات اوردوسرے سماجی ومعاشرتی رکاٹوں کی وجہ سے علاج معالجے کی