521

آل پاکستان مسلم لیگ کے تحصیل مستوج کے سابق صدر میر رحیم نے سوشل میڈیا کا حصہ بننے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) آل پاکستان مسلم لیگ کے تحصیل مستوج کے سابق صدر میر رحیم نے سوشل میڈیا کا حصہ بننے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر سلطان وزیر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ انہوں نے سلطان وزیر کو اپنے گھر میں چترال کی روایتی مہمانداری کے طور پر خاطر تواضع ضرور کیا تھا جس کا ہر گز غلط مطلب نہ لیا جائے ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اے پی ایم ایل کا حصہ ہیں لیکن چترال میں پارٹی کی تنظیم نو کے بارے میں سخت موقف اور تحفظا ت رکھتے ہیں کیونکہ مرکزی اور صوبائی قیادت نے چترال میں دیرینہ کارکنوں اور عہدیداروں کو یکسر نظر انداز کردیا۔ ان کاکہنا تھاکہ جب تک مرکزی اور صوبائی قیادت چترال آکر گراس روٹ لیول پر کارکنوں اور پارٹی کے دیرینہ ورکروں اور رہنماؤں کو اپنے اعتمادمیں نہیں لیتے، وہ پارٹی کے جملہ امور اور سرگرمیوں سے بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور کوئی عہدہ قبول نہیں کریں گے جس کا انہیں بار بار پیشکش کیا جارہا ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ سلطان وزیر چترال کے قابل فخر فرزند ہیں لیکن ان کو غیر جمہوری طور پر اپنی پارٹی کا ضلعی صدر ہر گز نہیں مانتے جب تک پارٹی کے سابق عہدیداروں کا اعتماد نہیں لیا جاتا کیونکہ پارٹی کی بحران کے وقت انہی لوگوں نے قربانیاں پیش کی تھیں اور اب ان کو جس غیر جمہوری طریقے سے برطرف کردئیے گئے ، وہ قابل قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں