چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) ایون کی ادبی تنظیم انجمن شمع فروزان کے زیر انتظام طرحی اور غیر طرحی مشاعرہ قاضی فضل ہادی کے دولت خانے پر گذشتہ روز منعقد ہوا ، جس میں معروف سماجی کارکن اور چترال کے سنیئر شاعر وادیب عنایت اللہ اسیرصدر محفل اور صحافی محکم الدین مہمان خصوصی تھے ۔ محفل مشاعرے میں صدر انجمن شمع فروزان رحمت آیاز فراق ؔ جنرل سیکرٹری لیکچرر صفی اللہ آصفی کے علاوہ ایون کے مقامی و کیسو سے مہمان شعرا اور بڑی تعداد میں ادب سے محبت رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ مشاعرے کی پہلی نشست طرحی رہی ۔ جس میں شعرا نے طرح مصرعہ “ہردی خوشان اوشوئے ہنیسے نکی ” کی زمین پر انتہائی بلند خیالات سے مزین اپنے کلام پیش کئے ۔ اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ بعد آزان غیر طرحی مشاعرے کی نشست میں بھی ان ہی شعرا نے اپنے کلام سے محفل لوٹ لی ۔ بعض شعرا سے تین بار کلام پیش کرنے کی فرمائش بھی کی گئی ۔ محفل مشاعرے کی نظامت کے فرائض صفی اللہ آصفی نے انجام دی اور حسب روایت اپنا کلام آغاز میں پیش کیا ۔ ؔ جس کے بعد بالترتیب صدر انجمن رحمت آیاز فراق ؔ ، احمد نبی بقاؔ ، شمس العارفین عارف ؔ ، عبدالصمد صابرؔ ، عبادالرحمن عبیرؔ ، محمد حنیف رضاؔ ، شیر حسین ساغرؔ اور نواب خان آرزوؔ نے کلام پیش کئے ۔ اور حاضرین نے دل کھول کر اُنہیں داد ی ۔ اس موقع پر صدر محفل عنایت اللہ اسیر نے مشاعرے پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے ایون کی سرزمین میں نوجوان شعرا کے خیالات کو انتہائی قابل تعریف