Site icon Daily Chitral

پی پی پی اپرچترال کاتنظیم سازی مکمل ،امیراللہ ریشن صدراورحمیدجلال موڑکہوجنرل سیکرٹری منتخب

چترال(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے ورکروں ،منتخب ڈسٹرکٹ ممبران اوریوسی ممبران ایک اہم میٹنگ پیپلزپارٹی کے تنظیم سازی کے سلسلے میں ایم پی اے سیدسردارحسین کے رہائش گاہ پرمنعقدہوا،میٹنگ میں ایم اپی اے سردارحسین ،لوئرچترال کے جنرل سیکرٹری حکیم خان ایڈوکیٹ ،شیریف حسین اوربشیراحمدبھی شریک تھے ۔میٹنگ کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوااورصدارت پیپلزپارٹی کے جنر ل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ نے کی میٹنگ میں پی کے 90کیلئے عہدہ داروں کے تنظیمات کے لئے دوپینل سامنے ہوئے ،پینل نمبر۱۔امیراللہ صدرات کے لئے ،حمیدجلال جنر ل سیکرٹری اورپرویزلال انفارمیشن سیکرٹری کیلئے ووٹ میں حصہ لیااورپینل نمبر۲کے صدارت کے لئے شمس الرحمن لال اورسرمدالدین نے جنر ل سیکرٹری کے لئے حصہ لیا۔ان دوپینلوں کے درمیان فیصلہ رائے شماری کے تحت ووٹ ہوئی جبکہ پریذایڈنگ آفیسرکے فرائض شریف حسین ،ان کے ساتھ اسسٹنٹ پریذایڈنگ افیسرکے فرائض بشیراحمدچترال اورممبرڈسٹرکٹ کونسل یوسی مستوج مصطفی نے سرانجام دی ووٹنگ پرامن ماحول میں ہوئی کارکنوں نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔آخرمیں پریذایڈنگ آفیسرشیریف حسین نے نتائج کااعلان کیاجس کے مطابق امیراللہ پینل ایک کو204پول شدہ ووٹوں میں سے 198ووٹ ملے اوراپرچترال کے لئے امیراللہ صدر،حمیدجلال جنرل سیکرٹریاورپرویزلال انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی منتخب ہوئے جبکہ مخالف پینل دوکوصرف تین ووٹ ملے اس کے ساتھ تنظیم سازی کاعمل مکمل ہوا۔

Exit mobile version