358

کیسو دروش میں ٹریفک حادثہ؛نوجوان موٹر سائیکل سوار جان بحق

دروش(نامہ نگار)ہفتے کی شام کیسو کیمپ ے قریب ٹریفک حادثے میں ایک جوانسال موٹر سائیکل جان بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر کار غواگئے نمبر APL-2016کیسو سے دروش آرہی تھی کہ اس دوران مخالف سمت سے آنیوالی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عنایت الرحمن ولد گل امیر خان افغان مہاجر سکنہ کیسو کیمپ اور گاڑی ڈرائیور زبیر والد عبدالولی خان سکنہ خیر آباد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش منتقل کیا گیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار عنایت الرحمن شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ۔ جان بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی عمر تقریباً 19/20سال بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں