217

مسگر پاور منصوبہ فوری طور پر مکمل کرکے ٹرانسمیشن لائن بچھاکر اضافی بجلی سنٹرل ہنزہ تک ترسیل یقینی بنائی جائے، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر

ہنزہ : پھسو ٹائمز اُردُو/گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے مسگر پاور منصوبے کے دورے کے موقع پر ہدایت کی ہے کہ مسگر پاور منصوبہ فوری طور پر مکمل کرکے بجلی کی ترسیل شروع کی جائے اور فوری طور پر ٹرانسمیشن لائن بچھاکر اضافی بجلی سنٹرل ہنزہ تک ترسیل یقینی بنائی جائے جمعرات کیر وز مسگر کے عوام مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہدیداروں اور محکمہ برقیات کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہنزہ میں سیاحت بری طرح متاثر ہورہی ہے اور سیاحوں کو مشکلات درپیش ہورہے ہیں جبکہ مقامی آبادی کے روز مرہ کے معاملات متاثر ، تاجربرادری کو بھاری نقصان اور بڑے پیمانے پر نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں اس لئے جتنی جلدی ممکن ہوسکے مسگر پاورپراجیکٹ منصوبہ سمیت زیر تعمیرا تمام منصوبے مکمل کئے جائیں اور اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ غفلت برداشت نہیں کی جائے اور عوام کو وسائل کی فراہمی میں جو رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا سرکاری آفیسران موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو مطلوبہ سہولیات پہنچائیں دورے کے موقع پر رانی عتیقہ غضنفر بھی ان کے ہمراہ تھی قبل ازیں گورنر گلگت بلتستان کو بریفنگ دیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور ہنزہ شیر عباس نے کہا کہ مسگر پاور پراجیکٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور آئندہ ماہ کی 5تاریخ سے بجلی کی ترسیل شروع ہوگی اور ابتدائی طور پر تحصیل گوجال کو بجلی فراہمی شروع ہوگی تاہم ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے بعد اضافی بجلی سنٹرل ہنزہ کو بھی دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں