چترال (ڈیلی چترال نیوز)جماعت اسلامی چترال کے زیر اہتمام برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوامشتاق احمدنے کہاکہ شاہی قلعہ چترال گواہی دے رہی ہے کہ انگریزوں کے خلاف چترال کے دلیرباسی آوازاُٹھاکراُن کویہاں سے بھگانے پرمجبورکیا۔انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام کولے کرحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت برماکے سفیر کو ملک سے بے دخل کرے اور عالم اسلام برما میں روہنگیائی مسلمانو ں پر مظالم کے خلاف سیاسی سفارتی جہاد کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اقوام متحدہ، اور مسلم ممالک سب خاموش ہیں، صرف پانچ دن میں اکیس سو گاوں شہریوں سمیت جلائے گئے ہیں، 2لاکھ لوگ بنگلہ دیش ہجرت پرمجبور ہوگئے ہیں، بے دردی سے لوگوں کو ذبح کیا جارہا ہے، ایسی ایسی ویڈیو اور تصاویر ہیں جنھیں دیکھنے کی ہمت نہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور عالمی برادری برما میں مظلوم اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بدترین مظالم پر مجرمانہ خاموشی ترک کریں، حکومت پاکستان فوری طور پر برما کے سفیر کو طلب کرے اور با ضابطہ احتجاج کرتے ہوئے برما پر واضح کرے کہ اگر 10 دن کے اندر اندر مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ مشرقی تیمور کی طرح برما میں بھی رائے شماری کرائے اور برما کے اراکان کیلئے الگ ریاست کا قیام یقینی بنایا جائے انہونے