231

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) کے اے جی ایم کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس آفس میں منعقد ہوا

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( AVDP) کے اے جی ایم کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں چیرمین رحمت الہی ، وائس چیرمین ظہیرالدین اور بورڈ کے جملہ مردو خواتین ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں منیجر اے وی ڈی پی وزیر زداہ نے ایل ایس او جملہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ گذشتہ سال ماہ دسمبر میں پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اب تک کسی بھی قسم کے نئے منصوبے شروع نہیں کئے گئے ہیں ۔ تاہم جاپان ایمبسی کی طرف سے سابقہ پراجیکٹس کے تسلسل میں لنک روڈ اور پُل کی تعمیر اور یو ایس ایڈکے سمال ایمبسڈر گرانٹ کے تحت کالاش لینگویج پراجیکٹ کے سیکنڈ فیزکے لئے پروپوزل منظوری کے آخری مراحل میں ہیں ۔ جبکہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تحت غربت میں کمی لانے کے حوالے سے پی پی آر پراجیکٹ کیلئے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہیں ۔ جن پر کام شروع کیا جائے گا ۔ یہ ایسے منصوبے ہیں ۔ جن کیلئے کمیونٹی اور مختلف تنظیمات نے قراردادوں کے ذریعے اے وی ڈی پی سے رابطہ کیا ۔ اور اُنہیں تعمیر کرنے کیلئے بار بار مطالبہ کیا ۔ اجلاس میں اس امر پر خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ کہ اے وی ڈی پی کی کو ششوں سے صوبائی حکومت نے کالاش سپیشل پیکیج کے طور پر 42سکیموں کیلئے تین کروڑ روپے ریلیز کئے ہیں ۔ جو نشاندہی شدہ سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے ۔ اس سے یو سی کے کئی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ اجلاس میں بتایا گیا ۔ کہ پی پی اے ایف کی طرف سے پانچ کروڑ روپے یوسی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ جس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے علاوہ صحت وصفائی ، زچہ بچہ کی نگہداشت کے حوالے سے ٹریننگ ، کمیونٹی ٹائلٹ کے منصوبے شامل ہیں ۔ جبکہ ہنر مند بے روزگاروں کو اُن کے مطلوبہ آوزار اور سامان مہیا کئے جائیں گے ۔ تاکہ وہ اپنے پاؤں خود کھڑے ہو سکیں ۔ اجلاس میں اس امر کا اظہارر کیا گیا ۔ کہ اے وی ڈی پی یونین کونسل ایون کی تعمیرو ترقی کا ادارہ ہے ۔ اور یہ ادارہ بلا امتیاز یو سی کے تمام لوگوں کی خدمت میں جو کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ اُس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ادارے کیلئے تباہ کُن ہو گی ۔ اور تمام ممبران ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے اور کمزوریوں کو دور کرنے میں کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں