چترال (ڈیلی چترال نیوز)چترال کے معروف سرمایہ کارانجینئرفضل ربی نے کہاہے کہ پڑوسی ملک چین میں چترال کے نوجوانوں کے لئے کاروبارکے زبردست مواقع موجودہیں جہاں ماحول انتہائی سازگاراورمقامی لوگ پاکستانیوں کے دلدادہ ہیں ۔چترال پریس کلب کے پروگرام”مہراکہ”میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے ساتھ چین میں کاروباری مواقع میں خاطرخواہ اِضافہ ہورہاہے اوریہی وقت ہے کہ ہم چترال کے حوالے سے نوجوان نسل کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی ترتیب دیں کہ ہم اُس پڑوسی دوست ملک میں دسیتاب مواقع سے ذیادہ سے ذیادہ استفادہ کرسکیں جس سے یہاں بے روزگارکوقابومیں لانے میں مودملے گی۔انجینئرفضل ربی نے چین میں اپنی ذاتی کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں خذاکردہ نتائج اورمشاہدات سے حاضرین کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یورپ اورعرب ممالک کے مقابلے میں چین میں کاروباری ماحول زیادہ مستحکم سازگاراوردوستانہ ہے جہاں سنگین جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابرہے ۔انہوں نے چترال کے اہل دانش اورسوشل ورکروں پرزوردیاکہ وہ چین کے مارکیٹ تک چترالی نوجوانوں کی رسائی کے لئے راستہ ہموارکرنے کے لئے راہیں متعین کریں۔اس موقع پر چترال چیمبرآف کامرس کے صدرسرتاج احمدخان نے کہاکہ آنے والے دوسال انتہائی حساس اوراہمیت کے حامل ہیں جس کے دوران سی پیک منصوبہ پرعملی کام زورشورسے شروع ہوگااوریہاں کاروبارکی نئی جہتیں متعین ہوں گے اوریہ ہماری