255

شہزادہ سکندر الملک کی سی ایم سے ملاقات ،بہت جلد مستوج ضلع کی بحالی کا اعلان کریں گے ،وزیر اعلی

(خبر نگار) گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف اور سابق تحصیل نا ظم مستوج شہزادہ سکندر الملک نے وزیر اعلی پرویز خٹک سے نو شہرہ میں ایک غیر رسمی ملا قات کی ، جس میں ان سے چترال کے مسا ئل اور صو بائی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلا نات سے متعلق گفتگو کی۔ مستوج ضلع کی بحالی کے اعلان سے متعلق استفسار پر ووزیر اعلی نے شہزادہ سکندر الملک کو بتا یا کہ وہ اور پی ٹی آئی اس وعدے پر قائم ہیں اسی سال کے آخر سے پہلے وہ پار ٹی چیئر مین عمران خان کے ساتھ چترال کا دورہ کر کے عوامی اجتماع میں مستوج ضلع کی بحالی کا اعلان کریں گے ۔ دورہ چترال کے معینہ تاریخ کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ عمران خان فی الحال ملک سے باہر ہے جو نہی واپس ائینگے ان سے مشاورت کر کے اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی پرویز خٹک نے شہزادہ سکندر الملک کو ہدایت کی کہ وہ ان کے پر سنل اسٹاف سے رابطہ کر کے ان سے وقت لیں تاکہ وزیر اعلی کے مصروفیات کو دیکھتے ہوئے آفیشل ملا قات کے لیے وقت دیا جاسکے تاکہ مجوزہ دورہ چترال اور دیگر امور پر بات ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں