390

ریٹائرڈ)لفٹنٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیئرمین ہلال احمر پاکستان کا درہ چترال اور چترا ل میں ہلال احمر پاکستان کے نئے تعمیر شدہ بلڈن کا افتتاح

بروزپیر چترال ٹاون جغور کے مقام پر ہلال احمر پاکستان کے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح بدست (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر کیا گیا۔اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جناب شبیر احمد ڈسٹرکٹ خطیب نے تلاوت کی اس کے بعد محمد عارف پروجیکٹ ڈائریکٹر نے معزیز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ہلال احمر چترال کے کی طرف سے چترال میں اب تک کئے کاموں کا جائزہ پیش کیا جس میں چترال اند زلزلے اور سیلاب سے متاثریں کی امدا د ، کیلاش ویلی میں مختلف تعمیرتی پروجیکٹس اورچترال کے اندر راضہ کاروں کی تربیت شامل تھی ۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عبدالاکرم اسسٹنٹ کمیشنر چترال نے انتظامیہ اور چترالی عوام کی طرف سے ہلال احمر (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین احمر پاکستان، ڈیویڈکینلے ہیڈآفس جرمن ریڈکراس حمیر ہ خٹک ڈپٹی سکریڑی ایڈمینسٹرشن ہلا احمر پاکستان اور دوسرے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے پرخطاب میں ہلال احمر کے کاموں اور چترال کے لئے خدمات کو سررہااورعوام کی طرف سے (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان، ڈیویڈکینلے ہیڈ جرمن ریڈکراس سے مطالبہ کیا کہ چترال کے لیے ایک مکمل ایمبولنس سروس اور ایک جدید لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے لئے صحت کی سہولیات میں ایک بہتریں اضافہ ہو سکے ۔ (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین احمر پاکستان نے اس موقعے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہلال احمرکی طرف سے چترال کے لیے ایک مکمل ایمبولنس سروس اور ایک جدید لیبارٹری کے تجویز پر غور کرینگے ۔اس کے بعد (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان، ڈیویڈکینلے ہیڈ جرمن ریڈکراس اور عبدالاکرم اسسٹنٹ کمیشنر چترال نے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کے صحن میں پودے بھی لگائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں