چترال ( محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایون تجار یونین کے عہدہ داروں کی حلف برداری اور بمبوریت میں ہوٹل ایسو سی ایشن اور کاروباری خواتین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوئے ۔ جس میں ممتاز صنعت کار ، ورلڈ اسلامک چیمبر کے وائس پریزیڈنٹ سنیٹر حاجی غلام علی ، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سرحد چیمبر ریاض خٹک ، سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس حاجی فضل الہی، کو آرڈنیٹر سمیڈا فضل حسین ، صدر فاٹا چیمبر شعیب خان ، صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان ، سابق صدر چیمبر چترال حاجی محمد خان اور سنئیر ممبر محمد وزیر خان موجود تھے ۔ ایون میں نومنتخب تجار یونین کے عہدہ داروں کی حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔ جس میں بڑی تعداد میں تاجروں اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی ۔ سنیٹر حاجی غلام علی نے عہدہ داروں سے حلف لیا ۔ اور ایون کے ممتاز کاروباری شخصیت خیر الاعظم نے اس موقع پر علاقے کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا ۔ کہ قدرت نے یونین کونسل ایون کو بے پناہ وسائل عطا کئے ہیں ۔ جن میں آبی وسائل جنگلات ، زراعت ، معدنیات اور سیاحت کیلئے ، خوبصورت قدرتی نظارے اور قدیم تہذیبیں شامل ہیں ۔ لیکن حکومتی عدم توجہی کی بنا پر ان وسائل سے تاحال کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ علاقے میں چلغوزہ ، لوبیا ، اخروٹ کے کاروبارکے بے شمار مواقع ہیں ۔ لیکن مقامی تاجر سرمائے کی کمی کے باعث ان سے خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں کر پارہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ مقامی تاجروں کو آسان اقساط پر قرضے مہیا کئے جائیں ۔ انہوں نے ایون کی بڑی آبادی اور بازار کو آگ لگنے کے حادثات کی