343

چترال سے اویر پختوری جاتے ہوئے جیپ حادثے کاشکارایک شخص جان بحق ڈرائیورزخمی

چترال ( محکم الدین ) چترال سے اویر پختوری جاتے ہوئے جیپ نمبر 249172 Karachi جسے ڈرائیور نجم الدین چلا رہاتھا ۔ برنس کے مقام پر ٹائر راڈ ٹوٹ جانے کے باعث کھائی میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار حاجی لطیف ساکن لوٹ اویر موقع پر جان بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا ۔ جان بحق شخص کی لاش آبائی گاؤں اویر رونہ کر دی گئی ہے ۔ جبکہ زخمی ڈرائیور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ ذرئع کے مطابق جان بحق ہونے والا شخص حاجی لطیف پشاور میں دکاندار تھا ۔ جو پشاور سے چترال پہنچ کر جیپ میں سامان اور سوختنی لکڑی لوڈ کرکے اویر اپنے گھر جارہا تھا ۔ کہ راستے میں جیپ حادثے کا شکار ہوا ۔ اور گھر پہنچنے سے پہلے اُن کی موت واقع ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں