317

جے یوآئی صوبہ خیبرپختونخوامیں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے، آئندہ انتخابات میں کے پی کے میں ہماری حکومت ہوگی/سینیٹرحاجی غلام علی

چترال (پریس ریلیز)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات مفتی شفیق آحمدنے پریس ریلیزمیں کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی راہنماسینیٹرحاجی غلام علی چیمبرآف کامرس کی دعوت پرچترال آئے اس دورے میں جے یوآئی چترال کی دعوت پرگورنرکاٹج چترال میں جے یوآئی چترال کے ضلعی کابینہ اراکین مجلس شوری وعمومی اورضلع وتحصیل کونسل کے اراکین سے ملاقات کیااوراپنے خطاب میں کہاکہ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوامیں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں صوبہ میں جمعیت علماء اسلام کی حکومت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ مقابلہ مغربی سامراج سے ہے بیرونی طاقتیں پاکستان میں مغربی ذہنیت ،مغربی تہذیب وتمدن ہم پرمسلط کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اوراکابرین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے جے یوآئی ان کامقابلہ کررہی ہے جے یوآئی کے ساتھی اپنے صفوں میں اتحادواتفاق پیداکریں اوربھرپورطریقے سے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف رہیں ۔جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالشکوراوردوسرے ساتھیوں نے سینیٹرحاجی غلام علی کی دلچسپی اورچیمبرآف کامرس کی کوششوں سے چترال میں ترقیاتی کاموں خصوصاچترال دروش میں سڑکوں کے بلیک ٹاپنگ پران کاشکریہ اداکیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں