532

اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان عنقریب چترال کا دورہ کریں گے

چترال (محکم الدین ) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان عنقریب چترال کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اگلے مہینے کے وسط تک ہز ہائنس کی آمد متوقع ہے ۔ اور اس سلسلے میں انتظامات کی تیاری کا کام زورو شور سے جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بالائی چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں 80جریب زمین پر دیدار گاہ تعمیر کیا جائے گا ۔ جسے دیدار کیلئے مخصوص کردیا گیا ہے ۔ دیدار گاہ میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے اجتماع کی گنجائش ہو گی ۔ ہز ہائی پرنس کریم آغا خان ڈائمنڈ جوبلی کے بعد پاکستان اور چترال آرہے ہیں ۔ اس لئے امام کے دیدار کیلئے پاکستان و بیرون ملک سمیت چترال سے بڑی تعداد میں اُن کے پیروکاروں کی حاضری متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہز ہائی نس اس سے پہلے بھی چترال کا دورہ کرچکے ہیں ۔ اور چترال و گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں اُن کا بہت بڑا کردار ہے ۔ اور ہز ہائی نس کے درجنوں ادارے عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں ۔ متوقع دورے سے ان علاقوں کی تعمیرو ترقی کیلئے مزید اقدامات کی توقع کی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں