311

سینیٹرغلام علی نے ا نجینئر فضل ربی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اور بزنس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

چترال ( محکم الدین ) چترال کے ممتاز صنعت کار انجینئر فضل ربی کو بزنس میں اُن کی مسلسل کامیابی اور چترال کے نوجوانوں کو الیکٹریکل و دیگر شعبوں میں ٹریننگ مہیا کرنے اور چترال و صوبے کے دیگر اضلاع میں منی ہائیڈل پاور سٹیشنوں کا جال بچھانے میں اُن کے غیر معمولی کارکردگی پر اُنہیں بزنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ بزنس کانفرنس کے دوران ممتاز صنعت کار سنیٹر غلام علی نے اُن کی خدمات کو سراہا ۔ اور اُنہیں ایوارڈ دیتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کے تمام تعلیم یافتہ طبقے کو ان کی تقلید کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو لوگ بزنس میں رِسک نہیں لیتے وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتے ۔ اور انجینئر فضل ربی کی کامیابی اس کی واضح مثال ہے ۔ اُنہوں نے انجینئر فضل ربی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اور بزنس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں