678

رحمت عزیز چترالی کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔۔۔۔ طاہر شادان

عرصہ دراز سے چترال کے دانشور ادبا اور شعرا اس کوشش میں سرگرداں نظر آرہے تھے کہ کسی طرح کھوار زبان کو کمپیوٹر پر لکھنے کے قابل بنایا جاسکے اس کوشش میں جن جن حضرات نے جس طرح بھی کوشش کی ہے وہ سب یقینا کھوار زبان اور کھو قوم کے محسینین میں شامل ہیں کھوار کی ترقی کے لئے سرگرداں ان معتبر ناموں میں ایک نام رحمت عزیز چترالی کا بھی ہے جہنوں نے پہلے کھوار زبان کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرکے اس زبان کے لئے نہ صرف کی بورڈ تخلیق کیا بلکہ اب اس کی بورڈ کو گوگل میں بھی ایڈ کرکے ونڈو اور اینڈریوڈ میں بھی براہ راست کھوار ٹائپنگ کے قابل بنایا وادی کھوت تورکھو چترال سے تعلق رکھنے والے ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی کی انتھک کوششوں کے بدولت اب ہم انٹرنیٹ میں بھی کھوار زبان میں مواد پوسٹ اور محفوظ کرسکتے ہیں رحمت عزیز چترالی کو اس شاندار کارکردگی پر متعدد ملکی اور انٹرنیشنل اعزازات سے نوازا جا چکا ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک مقامی سطح پر کھوار کی ترقی کے لئے کوشان ادبی تنظیموں اور ان تنظیموں سے وابستہ ادبا دانشوران اور شعرا کی طرف سے رحمت عزیز چترالی کی اس ناقابل فراموش خدمت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے رحمت عزیز چترالی کا ایجاد کردہ کی بورڈ جس کے ذریعے بیک وقت چالیس زبانوں میں ٹاپئنگ ممکن ہوا ہے کافی عرصہ پہلے استفادے کے لئے بالکل مفت پیش کیا جا چکا ہے لیکن اس کی بورڈ کے ذریعے براہ راست سوشل میڈیا یا ٹیکسٹ میسیجنگ ممکن نہیں تھا بلکہ گوگل میں کی بورڈ سرچ کرکے وہاں پر کھوار لکھ کر کہیں بھی کاپی پیسٹ یا محفوظ کیا جا سکتا تھا لیکن اس میں ٹائپنگ عام کی بورڈ کی طرح سہل نہیں تھا پھر بھی یہ ایک بہت بڑا کارنامہ تھا جس کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کوشش کو خوب سراہا گیا اس وقت بھی مقامی تنظمیں اور ادبی شخصیات نے رحمت عزیز چترالی کی اس کاوش کو نہ صرف نظر انداز کردیا بلکہ کسی نے اس کو قبول نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی کہ اس کی بورڈ کو مقامی سطح پر پذیرائی کیوں نہیں ملی میں نے سوچا شاید اس میں کوئی تیکنیکی فالٹ ہوگی یا پیچیدہ ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر اس کی بورڈ کو وہ پذیرائی نہیں ملی جو اس کا حق تھا خیر اس وقت ہم بھی مقامی تنظمیوں اور ادبا کے ساتھ خاموش رہے اور رحمت عزیز چترالی کی اس گراں قدر کاوش کو اتنی اہمیت نہیں دی اب چونکہ کھوار زبان کو رحمت عزیز چترالی نے اس قابل بنایا کہ ہم فیس بک میسنجر واٹس ایپ ٹویٹر سمیت کہیں پر بھی کھوار زبان میں براہ راست لکھ بھی سکتے ہیں اور مواد کو محفوظ بھی کرسکتے ہیں کیونکہ اب یہ کیبورڈ گوگل کے جی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے پہلے پہل فیس پیج مہرکہ ڈاٹ کام میں اس کیبورڈ کی خوشخبری سنائی گئی تو میں سمجھا کہ شاید یہ کوشش مہرکہ ڈاٹ کے اونر محترم پروفیسر ممتاز حسین صاحب کی ہوگی کیونکہ وہ بھی کھوار زبان کی ترویج اور ترقی کے لئے ہمیشہ کوشش میں لگے رہتے ہیں اور کھوار کو کمپیوٹر اور موبائل پر ٹائپنگ کرنے کے حوالے سے کام بھی کر رہے ہیں اسی وجہ سے میں بھی اس کوشش کو ممتاز حسین صاحب کا کارنامہ قرار دے اپنی وال پر پوسٹ لگادی بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ کارنامہ بھی رحمت عزیز چترالی کی جہد مسلسل کے نیتجے میں وقوع پذیر ہوا ہے لیکن مجھے اس خاموشی نے پریشان کر رکھ ہے کہ کھوار زبان کی اس گراں قدر خدمات پر بھی چترال میں کھوار زبان کی ترقی کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور ان سے وابستہ شخصیات نے اختیار کیا ہوا ہے آخر کیا وجہ ہے کہ کھوار زبان کے لئے کارہائے نمایاں انجام دینے والے رحمت عزیز چترالی کی چترال کے مقامی ادبا اور تنظیمات نے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی نہ کوئی ایوارڈ دیا گیا نہ اس کوشش کو سراہا گیا یہ اتنی بڑی خدمت ہے کہ کھوار زبان کی تاریخ میں رحمت عزیز چترالی کا نام ہمیشہ روشن رہے گا لیکن آخر مقامی سطح پر اس کوشش اور خدمت کو قبول کیوں نہیں کیا جارہا ہے کیا یہ کیبورڈ رحمت عزیز صاحب کی تخلیق نہیں ہے؟ کیا اس حوالے سے رحمت عزیز چترالی نے کوئی کوشش نہیں کی ؟ کیا اس میں نقائص ہیں؟ کیا رحمت عزیز نے کھوار کو اپنی اصلی حالت میں لکھنے کے قابل نہیں بنایا ؟ کیا اس کارنامے کو سر انجام دینے والا کوئی اور ہے ؟ اگر ہے تو مقامی ادبی تنظیمات اور شخصیات اس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرتے ؟ کیا کھوار کے لئے الگ کی بورڈ ایجاد کرنا اتنا معمولی کام ہے کہ جس کا تذکرہ ہی ادبی تنظیموں میں نہیں ہوتا؟ آخر کیا وجہ ہے میں جاننا چاہتا ہوں کہ ہم کھوار کے اس محسن کو کیوں نظر کر رہے ہیں صرف کھوار کے ہی نہیں بلکہ چالیس دیگر زبانوں سمیت چترال کی کئی مقامی زبانوں کے بھی محسن ہیں یہ صرف ہماری بدقسمتی ہوگی اگر ہم اپنے ہیروز کی قدر نہیں کریں گے رحمت عزیز چترالی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا وہ کام کرتا تھا کام کرتا ہے اور کام کرتا رہے گا لیکن زبان کی ترقی کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والوں کو اتنی توفیق نہیں ملی کہ وہ وادی چترال کے اس قابل فخر فرزند کی صرف حوصلہ افزائی ہی کرتے مجھے شدت سے انتظار رہے گا میں کھوار کیبورڈ کے سلسلے میں اصل کردار تک پہنچنا چاہتا ہوں اگر وہ رحمت عزیز چترالی کے علاوہ کوئی اور بھی ہے تو میں اس کو سر آنکھوں پر بٹھانے کے لئے تیار ہوں لیکن کوئی تو مجھے بتائے کہ آخر وہ پراسرار شخصیت ہے کون؟ کیا گوگل نے یہ سارا کام خود کرکے دیدیا ؟کیا اس کے لئے کسی نے کوشش نہیں کی ؟ اگر کی ہے تو وہ ہے کون ؟ اور اگر وہ رحمت عزیز چترالی ہی ہے تو ان کی خدمات کا اعتراف کیوں نہیں کیا جاتا اور اگر وہ کوئی اور ہے تو اس کو سامنے لاکر اس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جاتی ؟ کیا اس طرح سے زبان کی ترقی ممکن ہے کہ زبان کو ٹائپنگ کے قابل بنانے والے کی حوصلہ افزائی ہی نہ کی جائے ایک نثری مضمون اور ایک کتابچے پر انعامات و اعزازات سے نوازنے والے تنظیموں کو یہ خدمت نظر کیوں نہیں آتی کسی کے پاس کوئی جواب ہے تو پلیز ہمیں آگاہ فرمائیے تاکہ ہم کھوار زبان کے اصل محسن تک پہنچ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں