234

(این ٹی ایس) کے ذریعے کی جائے گی۔نیا ایجوکیشن سروس ایکٹ  2017 محکمے کے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے ‘ایجوکیشن سروس ایکٹ 2017’  کے نام سے نیا ایکٹ تیار کرلیا ہے۔ایکٹ  کےتحت اساتذہ کی نئی بھرتیاں اسکول بیسڈ اور عارضی ہوں گی جبکہ محکمے کے کسی بھی ملازم کو بغیر نوٹس کے فارغ کیا جا سکے گا اس کے علاوہ کسی اسکول میں آسامی ختم ہونے کی صورت میں ملازمت بھی ختم تصور ہوگی۔ایکٹ کے نفاذ کے بعد محکمے کے ملازمین  پبلک سرونٹس ہوں گے اور اگر ٹیچر کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں ہوگی تو ریویو کمیٹی اس کو فارغ کرنے کی مجاز ہوگی جبکہ تنخواہوں میں اضافہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ایکٹ کے مطابق کنٹریکٹ پر بھرتیوں کو ترجیح دی جائے گی اور بھرتیاں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے کی جائے گی۔نیا ایجوکیشن سروس ایکٹ  2017 محکمے کے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا جبکہ اساتذہ کے لئے پروبیشن پیریڈ میں تمام ٹیسٹ اور ٹریننگ کورس پاس کرنے لازمی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں