چترال (محکم الدین ) صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لٹکوہ محمد حسین ، گرم چشمہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سلطان محمود ، ممبرتحصیل کونسل عبدالمجید ، مبارک محمد و دیگر نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ چترال میں ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔ تاہم حکومت کی طرف سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ چترال کے قدرتی وسائل ، یہاں کے مناظر ، امن ، قدیم تہذیب ، تہو ار اور میلے ایسے خزانے ہیں ۔ جن سے آج تک خاطر خوا فوائد حاصل نہیں کئے جا سکے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ چترال کا راستہ صدیوں سے بند تھا ۔ لیکن جب کھل گیا ہے ۔ تو علاقے کے وسائل دوسرے لوگ تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس لئے چترال کے لوگوں کو چاہیے ۔ کہ چترال کے وسائل چترال ہی کیلئے استعمال کرنے کیلئے قدم اُٹھائیں ۔ اور اس میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے یہ فیصلہ