213

وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملانے کیلئے دوایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملانے کیلئے دوایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے بتایا کہ ایک ایکسپریس وے چکدرہ، دیرزیریں سے ضلع سوات میں خوازہ خیلہ تک جبکہ دوسری  خوازہ خیلہ اور ضلع شانگلہ میں بسماں کے درمیان تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعظم کے مشیرکے مطابق ایکسپریس ویز منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاریوں کا عمل جاری ہے جبکہ اس مقصد کے لئے رواں بجٹ میں 6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں