304

تبلیغی اجتماع کے حوالے سے دروش مرکز آباد میں ایک روزہ اجتماع کا انعقادکیا گیا

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ ) تبلیغی اجتماع کے حوالے سے گزشتہ روز دروش مرکز آباد میں عظیم الشان اجتماع کا انعقا د کیا گیا۔ جس میں چترال کے قرب و جوار سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جس میں علماء کرام حضرات نے سیر حاصل گفتگو کی ۔ مقررین حضرات نے اجتماع سے خطاب ہو کر فرمایا کہ ہمارے مسائل ، مشکلا ت اور بے سکونی کی بڑی وجہ حضور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹنا ہے ۔ جہاں آقائے دو جہاں ﷺ سے محبت ہوگی وہاں امن، برکت اور راحت ہوگی۔ اللہ کو راضی کرنے کیلئے امت مسلمہ اپنے گناہوں پر نادم ہواور صدق دل سے توبہ کریں اور دلوں کو اللہ کے رسول کی محبت سے آباد کریں۔ مزید کہا گیا کہ اسلامیان پاکستان قرآن و سنت کے راستے پر آجائیں، حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی چھوڑ دیں، معاملات زندگی میں انصاف سے کام لیں، کسی کی حق تلفی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع کا اصل مقصود دین مبین کے احیاء ، تجدید ایمان اور امت مسلمہ کے اندر دین اسلام کی ترویج و اشاعت کی تحریک ہے۔ بالخصوص نوجوانوں کیلئے یہ پیغام دیا گیا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگی بسر کریں اور اسی میں ان کی دین و دنیا وی کامیابی ہے۔ اجتماع کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں