374

سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد اور انجینئر فضل ربی پی پی پی میں شامل،چترال کے عوام میرے لیے اجنبی نہیں؍آصف علی زرداری

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد اور انجینئر فضل ربی پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شامل ہو گئے۔سابق صدرآصف علی زرداری شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے چترال کے عوام ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ دیا ہے چترال کے عوام میرے لیے اجنبی نہیں، لاڑکانہ کے بعد چترال بھٹوخاندان کادرسرا گھر ہے اورپیپلز پارٹی نے چترال کو ہمیشہ خصوصی اہمیت دی ہے، ذوالفقار علی بھٹواوربینظیر بھٹوکے دور میں چترال کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کو نہ پہلے حکومت کرنا آئی اور نہ اب جب کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں گے اور دوستوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔پشاور میں چترال سے سابق ایم پی اے حاجی غلام محمداورانجینئرفضل ربی جان کے شمولیتی تقریب کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کے دوران سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہیں، پیپلز پارٹی میں آنے والا پیتل بھی سونا بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست پر یقین رکھا ہے، پاکستان کوئی لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے اور اس وقت ملک کو کافی مشکلات درپیش ہیں، ہم پاکستان کو دوبارہ کھڑا کریں گے، قوموں کی زندگی میں تکالیف بھی آتی ہیں، جنگیں بھی ہوتی ہیں، مشکلات بھی ہوتی ہیں لیکن قومیں دوبارہ کھڑی ہو جاتی ہیں۔اس موقع پر چترال سے رکن صوبائی اسمبلی پی ایف 89 سلیم خان ،رکن صوبائی اسمبلی پی ایف 90سردارحسین شاہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی حکیم خان ایڈوکیٹ دیگرضلعی عہددار اورجیالے کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں